13 جنوری 2015 - 15:10
خود مختارفلسطین کی تشکیل، عارضی راہ حل کی مخالفت

فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ نے خود مختارفلسطینی ملک کی تشکیل کے لئے کسی بھی طرح کے عارضی راہ حل کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی قدس نیٹ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے آج رام اللہ میں اسپین کے وزيرخارجہ سے ملاقات میں کہا کہ فلسطینی فریق کسی بھی طرح کے عارضی راہ حل کا مخالف اور انیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں کےاندر اور قدس کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے حتمی راہ حل کاخواہاں ہے۔ یہ ملاقات جس میں فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی اور اسپین میں فلسطین کے سفیرموسی عودہ بھی موجود تھے فلسطینی وزیراعظم نے علاقے میں ثبات کو ساز باز معاہدے کامرہون قرا ر دیا اور کہا کہ تل ابیب سازباز کے عمل میں روکاوٹ ڈال کر اور مذاکرات کو ناکام بنا کر فلسطینی حکام کے لئے بین الاقوای اداروں اورسلامتی کونسل سے رجوع کرنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہيں چھوڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲